36

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کا جشن

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

جہاں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے وہیں بھارتی فوج کی موجودگی میں بھی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے کئی اضلاع میں کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا اور اس مناسب سے کئی مقامات پر تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ بھی گایا جب کہ اس موقع پر پاکستان کی بقا و سلامتی اور آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور کشمیری رہنماؤں نے کل بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں