35

نواز شریف کی لاہور آمد :میٹر و بس سروس معطل

نواز شریف کی لاہور آمد :میٹر و بس سروس معطل کر دی گئی

لاہور (آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹر و بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس انتظامیہ نے گزشتہ روز بس سروس بند کئے جانے سے کمپنی کو ہونے والے مالی نقصان کو پنجاب حکومت سے پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مذکورہ کمپنی آئندہ چند روز میں ایک دن کے نقصان کی ادائیگی کے لئے تحریری طور پر پنجاب حکومت کو آگاہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں