44

نواز شریف کے قافلے نےبچے کو کچل دیا

گجرات میں میاں نواز شریف کی ریلی میں موجود گاڑی کی زد میں آ کر بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا.

نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکربچہ جاں بحق ہو گیا ہے جس کی شناخت رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ14سے 16سال کی عمر کا لڑکا رحمت گجرات کے پاس نواز شریف کے قافلے کے استقبالکیلئے جمع لوگوں میں شریک تھا کہ قافلے کی آمد پر اسے دیکھنے کیلئے آگے ہوا اور اسی دوران قافلے کی گاڑی کی زد میں آگیا۔ قافلہ رکنے کے بجائے آگے کی جانب بڑھ گیا اور وہاں موجود لوگوں نے اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ دوسری جانب موقع پر موجود بیٹے کی لاش دیکھ کر والدکو دل کا دورہ پڑ گیا جسے فوری طور پراسے اسپتال لالہ موسی منتقل کردیا گیا.

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے والے نواز شریف قافلے کی شکل میں اپنی منزل لاہور کی جانب گامزن ہیں۔ دریائے جہلم کے کنارے قائم ایک ہوٹل میں رات بھر قیام کے بعد سابق وزیراعظم کا قافلہ گجرات پہنچ چکا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نواز شریف یہاں مختصر خطاب کرنے کے بعد اپنی اگلی منزل گجرانوالہ روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں