16

چودھری نثار اب کی بار میڈیا پر برہم

میڈیا کے چند حلقے میرے حوالے سے خود ہی خبر بنا کر تبصرے شروع کر دیتے ہیں، چودھری نثار اب کی بار میڈیا پر برہم، کہتے ہیں میں نے کسی سے نہیں کہا کہ کمر درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا۔

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ کے ترجمان کی طرف سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ چودھری نثار کہتے ہیں میری نواز شریف کی ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمر درد نہیں، پارٹی کی 99 فیصد سینئر لیڈرشپ ریلی میں موجود نہیں، صرف میں ہی متنازع کیوں؟

چودھری نثار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کی گاڑی خود چلا کر لاہور جاؤں گا، کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر کے ساتھ چلاتے رہے، حد تو یہ ہے کہ کچھ دیر پہلے میرا ایک بیان چلتا رہا جو میں نے کسی کو نہیں دیا۔ سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا کے دوست پہلے تصدیق کر لیں تو کسی غلط فہمی کی گنجائش ہی نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں