24

نواز شریف ڈوبنے سے بچ نہیں سکتے، عمران خان

بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر خطاب کرنے سے پہلے سے زوال پذیر ہجوموں کو اعتماد نہیں ملا کرتا، عمران خان کی ٹویٹ، کہتے ہیں اگر آپ موت سے ڈرتے ہیں تو پھر آپ کو لوگوں کی ریلیاں نہیں نکالنی چاہیں۔

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں نون لیگ اور نواز شریف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کہتے ہیں پٹواری اور کرائے کے ہجوم کسی کو لوگوں کا رہنماء نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی کرپشن بچاؤ ریلی کارنر میٹنگز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، ایک فوجی آمر کی ایجاد، نواز شریف، عوامی سیاست کے تقاضوں کو نہیں سمجھ سکتا۔

عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں بھی نام لئے بغیر نواز شریف کو مخاطب کرکے چیلنج کیا کہ آپ یہ بھی سمجھ جائیں گے کہ ناقص فیصلے کے آپ کے بہانوں کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں کمی کا رجحان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں