31

فیض آباد کے قریب بول ٹی وی پر حملہ

اسلام آباد: فیض آباد کے قریب بول ٹی وی پر حملہ! رپورٹرز صفدر کلاسرا، بے نظیر مہدی اور نائلہ افسر پر ن لیگی ورکرز کا بہیمانہ تشدد۔ن لیگی ورکرز نے موبالز چھین کر ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔

ذرائع کے مطابق معاملہ دو گھنٹے سے پھنسی ایمبولینس کی ویڈیو بنانے پر خراب ہوا۔ایمبولینس ڈرائیور مسلسل الارم بجا رہا تھاجبکہ مریض کے لواحقین مسلسل زارو قطار رو رہے تھے۔بول ٹیم کی جانب سے ایمبولینس کی موبائل ویڈیو بنانے پر ن لیگی ورکرز نے صفدر کلاسرا پر دھاوا بول دیا۔جبکہ اس دوران درجنوں کی تعداد میں ن لیگی ورکرز نے تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔صفدر کلاسرا کو چھڑوانے پر بے نظیر مہدی اور نائلہ افسر کو بھی دھکے اور گالیاں دی گئیں۔واقعے کی ویڈیو بنانے پر خواتین رپورٹرز کو گالیاں اور دھکے دے کر موبائل چھین لیے گئے، اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں