33

منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو برطانیہ سے مبارکباد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ان کی برطانوی ہم منصب نے خط لکھ کر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو برطانوی وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، بطوروزیرداخلہ آپ کے کئی ساتھیوں سے دوطرفہ تعلقات مضبوط کیے اور آپ کے پیشرو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

برطانوی وزیراعظم نے خط میں مزید کہا ہے کہ پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات بہت اہم ہیں، تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا قابل بھروسہ اورقابل اعتباردوست ہے اور رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں