35

عوام کا شکریہ ادا کرنے جارہا ہوں، نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ عوام کا شکریہ ادا کرنے اور ایک مشن لے کر جارہا ہوں۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا خواہش ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئندہ مدت کے لیے وزیراعظم رہیں، جوکام میں نے شروع کیے ہیں وہ ان کو مکمل کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پنجاب کی جان اور پاکستان کی شان ہیں، انہوں نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے، شہبازشریف نے ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے گھر جا رہا ہوں اس کے پیچھے کوئی مقاصد نہیں، ایک مشن لے کر جارہا ہوں، جس عوام نے مجھے منتخب کیا ان کا شکریہ ادا کرنے جارہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اللہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں