37

حلقہ این اے 120 سے کلثوم نواز کو امیدوار بنائے جانے کا امکان

ن لیگ کی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑایا جائے گا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے اس نشست پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نواز شریف نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف کو پنجاب میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہی رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے حلقے این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

یاد رہے کہ این اے 120 پر الیکشن 17 ستمبر کو منعقد ہو گا جس میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 120 کی نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں