59

گورنرپنجاب چودھری محمد سرورکے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی

گورنرپنجاب چودھری محمد سرورکے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرورسے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری،سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیرمزاری ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اوروزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے گورنر ہاﺅس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی معاملات درست سمت پر گامزن ہے، تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو خوشحال بنانااور عوام کو ریلیف دیناہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کچھ روز قبل جہانگیرترین سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں