116

سندھ ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کودع ماہ کی فیس وصول کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے زائد فیس وصول کرنے سے متعلق کیس میں نجی سکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نجی سکولوں کی جانب سے زائد فیس وصول کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نجی سکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیاعدالت نے حکم دیا ہے کہ ہمارا حکم واضح ہے پرائیویٹ سکولز عمل درآمد کریں، جن سکولوں نے دو ماہ کا چالان جاری کیا ہے وہ ایک ماہ کا چالان واپس لیں۔

وکیل والدین نے کہا کہ آج بقایاجات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے مزید مہلت دی جائے، سندھ ہائیکورٹ نے والدین کو فیس جمع کرانے کیلئے مزید تین روز کی مہلت دے دی،عدالت نے کہا کہ اگر والدین نے فیس جمع نہ کرائی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں