110

سرگودھا جیل میں قیدیوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو یرغمال بنا لیا

ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران قیدیوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو یرغمال بنا لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قیدیوں نے گزشتہ ایک گھنٹے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو یرغمال بنا رکھاہے تاہم انہیں چھڑانے کیلئے جیل انتظامیہ کے قیدیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ اس آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔ جیل کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی نہایت سخت کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں