96

پی ٹی آئی کا مریم نوازکوپارٹی نائب صدر بنانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کوپارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کوہر سطح پر اٹھانے کافیصلہ کیا گیا،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کاکہنا ہے کہ عدالت سے سزایافتہ مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدرکیسے بنایا جا سکتا ہے ؟

ان کا کہنا ہے کہ سزایافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نواز کو ریفرنس کیس میں سزامعطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے ،ریفرنس کیس میں مریم نواز کی سزاختم نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں