45

نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی

نیب نے اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی ،نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی ،نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حمزہ شہباز سے تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرے گا،مبینہ فرنٹ مینوں سے تحقیقات سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا،ذرائع کا کہناہے کہ حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں