85

اسد عمر کو کس کے کہنے پر ہٹاگیا گیا،

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کے پیچھے آئی ایم ایف ہے،وزیراعظم نے اسد عمر کو آئی ایم کی خواہش پر ہٹایاہے۔

گورنر سٹیٹ بینک باقررضا کی تقرری پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ میری انفارمیشن ہے اسد عمر کو ہٹانے میں باقر رضا کو استعمال کیا گیا،باقر رضا کے ذریعے پیغام پہنچایا گیاآئی ایم ایف اسدعمر سے خوش نہیں ،یہ بھی بتادیا گیا اسدعمر کی موجودگی میں آئی ایم ایف پیکج نہیں ملے گا،خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سخت فیصلے نہ کرنے پر اسد عمر سے ناخوش تھا،آئی ایم ایف سمجھتا تھا اسد عمر کو کچھ پتہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ نئے فنانس منسٹر کاحق ہے کہ اپنی مرضی کی ٹیم لائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں