100

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو کونسا اہم ترین کام سونپ دیا گیا ؟

ملک میں رمضان المبار ک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جو کہ پہلے روزے کا باقاعدہ اور باضاطہ اعلان کرے گی تاہم اس دوران کئی قسم کے تنازعات بھی جنم لیتے تھے جس کے سد باب کیلئے حکومت نے اہم ترین قدم اٹھالیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں سپارکو ، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے ۔ یہ کمیٹی اگلے دس سال کیلئے چاند ، عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کیلنڈرز جاری کرے گی ، ا س سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہو گا ۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں