113

ملتان میں پرندے نے دوران پرواز جہاز کے انجن کا اہم پرزہ ہی توڑ ڈالا لیکن

ملتان میں بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کو نقصان بھی پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ہیں اور طیارے کو ایئر پورٹ پر اتار لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پرندہ جہاز کے انجن کے ساتھ ٹکرایا جس کے باعث جہاز کے انجن کے بلید ٹوٹ گئے اور پرواز میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی تاہم پائلٹ نے مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ ایئر پورٹ پر اتار لیا جس میں 130 مسافر سوار تھے ۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ملتان میں مسافر بریج گرنے کے باعث ایک بزر گ مسافر زمین پر جا گرا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں