102

وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور عمران خان نے کہا کہ آسان کام پچھلی حکومتیں کرچکی ہیؓں اور اب مشکل کام ہم کریں گے ، رمضان سے قبل اوکاڑہ میں بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور کم تنخواہ دار طبقہ بھی اب بینک سے قرض لے کر گھر بنا سکے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ مدینہ کی ریاست کاماڈل احساس کی بنیادپرقائم ہوا جہاں جانوروں کابھی خیال رکھاجاتاتھا، مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، گھروں کی تعمیرایک مشکل منصوبہ ہے، اگریہ منصوبہ مشکل نہ ہوتاتوگزشتہ حکومتیں اس پرعمل کرچکی ہوتیں، گزشتہ حکومتوں نےآسان کام جبکہ ہم مشکل کام کررہےہیں، ہمیں 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانےہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ جس معاشرےمیں احساس نہ ہووہ معاشرہ کبھی آگےنہیں بڑھتا، ترقی یافتہ معاشروں میں حکومتیں اپنےعوام کی ضروریات پوری کرتی ہیں،ریاست مدینہ نےکمزورطبقےکواوپراٹھایااوریہ مضبوط ریاست بنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں