94

نیب کا زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب نے آصف علی زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس میں چار وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کو بھی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں اسلم سعود، کرن امان ، نورین سلطان اور عدیل شاہ راشدی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں جبکہ کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ راشدی نجی بینک کے افسران ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں