59

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم رہے گا:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا۔تاہم اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ، مالاکنڈڈویڑنوںگلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج (ہفتہ) صبح بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور بائیس، کراچی چھبیس، پشاور اٹھارہ، کوئٹہ نو،گلگت دس ،مری گیارہ اورمظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں