30

عمران خان کا 14 اگست سے انتخابی مہم کا اعلان

عمران خان کا 14 اگست سے پارٹی کی رکنیت سازی اور انتخابی مہم کا اعلان، کہتے ہیں خواتین کی مخصوص نشستوں پر آئندہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیئے جائیں گے، ٹکٹ کا فیصلہ بھی پارلیمانی بورڈ کی سفارش سے خود کروں گا۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف کی زیرِصدارت ہوا۔ اجلاس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں عائشہ گلالئی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی اور ن لیگ کی اسلام آباد سے لاہور ریلی پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر آئندہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ عمران خان کے ریمارکس پر شرکاء نے تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، پارٹی ورکرز باہر نہ نکلتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، اب کارکن انتخابی عمل کی تیاریاں شروع کریں۔ عمران خان نے 14 اگست سے پارٹی کی رکنیت سازی اور انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سارے انتخابی عمل کو خود مانیٹر کروں گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ٹکٹ کا فیصلہ بھی پارلیمانی بورڈ کی سفارش سے خود کروں گا، تمام ٹکٹس میرٹ پر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں