91

پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ،

پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں گشکور اور کوولی سمیت متعدد علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جن میں ہزاروں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے ضلع آواران میں گشکور اور کوولی کے علاقوں سمیت کھران، گستان، بدنی، شہراگ، نوشی، نصیر آباد چمن اور لار زری کے علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔

ان میڈیکل کیمپوں میں ڈاکٹرز نے3500 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں اور مریضوں کے ای سی جی، الٹراساﺅنڈ، ہیپاٹائٹس سمیت مختلف ٹیسٹ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ کیمپ میں 150 خاندانوں میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں