46

نوازشریف دراصل حمزہ شہباز سے کیوں ناراض ہیں؟

سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ناراض ہوگئے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق شہباز شریف کے بعد اب حمزہ شہباز کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑگئی ہے جس کی وجہ بلدیاتی بل پر اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی کو قرار دیا جارہا ہے۔ وفاق میں چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں بھی لیگی ارکان نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر خاموشی اختیارکرلی ہے۔بلدیاتی بل پر اپوزیشن کی کمزور حکومت عملی پر مسلم لیگ ن کو سبکی کا سامناکرنا پڑا جس پر نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ہوگئے ہیں،حمزہ شہباز کے رویے سے کئی ن لیگی اراکین بھی نالاں ہیں۔

نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی بل پر حکومت کو کو ئی ٹف ٹائم نہیں دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت تمام امور پر خود غور کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں