21

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف اور صوبائی وزرائے خزانہ کے درمیان آج ملاقات ہو گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف اور صوبائی وزرائے خزانہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وزیراعلیٰ سندھ بطور صوبائی وزیر خزانہ شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد مالیاتی نظم و ضبط میں صوبوں کا کردار اہم ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف صوبوں کے مالیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے ملاقات کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان آج مذاکرات کا چھٹا روز ہے جس میں خدمات پر جی ایس ٹی کے معاملے پر صوبوں سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ آئی ایم ایف تکنیکی سطح کے مذاکرات میں بجٹ خسارے اور سوشل سیفٹی نیٹ پر بریفنگ لے چکا ہے جبکہ آئی ایم ایف کو زرعی پالیسی، سی پیک، پاور سیکٹر اور ترقیاتی بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں