43

میشا شفیع کا سماعت کرنیوالے جج پر عدم اعتماد،

میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کر دیااور کیس کی منتقلی کیلئے گلوکارہ نے درخواست سیشن جج کو جمع کروا دی۔

دنیا نیوز کے مطابق میشا شفیع نے درخواست میں موقف اخیتار کیا ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی، موجودہ جج میرے وکلاء پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن جج لاہور فوری ہتک عزت کے دعوی کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا حکم دے، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کچھ روز قبل گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونیوالی وٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آئی، جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا، میشا نے پیغام میں صاف لکھا کہ 23 دسمبر 2017 کو پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، انہوں نے علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں