72

کراچی یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر اجمل انتقال کرگئے

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق گزشتہ رات ڈاکٹر اجمل کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آج صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔مرحوم ڈاکٹر اجمل کی میت کچھ دیر میں اسپتال سے ان کے گھر منتقل کی جائے گی اور نماز جنازہ مرکزی جامعہ مسجد ابراہیم میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی ۔

وی سی کے انتقال کی وجہ سے جامعہ میں آج ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں