99

ملتان میں مسافر جہاز سے گرکر جاں بحق ہو گیا

ملتان میں 87 سالہ مسافر جہاز میں سوار ہوتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 331 کراچی جارہی تھی کہ اس دوران مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے کا سلسلہ جاری تھا اور اچانک مسافر بریج نیچے گر گیا جس کے باعث اس پر موجود 87 سالہ بزرگ مسافر بھی نیچے جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا ۔ بزرگ شہری کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں