67

رمضان المبارک کی آمد آمد ، عمران خان نے اہم ترین حکم جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران انہوں نے ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔عمران خان نے مانیٹرنگ کیلئے صوبائی حکومتوں کی سطح پر کنٹرول بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نجی اخبار ” بزنس ریکارڈر “ کی جانب سے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمضان پیکج پر عملدرآمد کیلئے بنائی گئی پانچ رکنی وزراءپر مبنی کمیٹی کی سربراہی سے شیخ رشید الگ ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس کی وجوہات وزیراعظم کے مشیر خزانہ کو بذریعہ خط بھجوا دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں