65

نشوا ہلاکت کیس ، ملزمان نے عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر کیا کیا ؟

کراچی میں غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی معصوم بچی نشوا کے کیس کے ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نشویٰ ہلاکت کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوئی جس دوران ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل پیش ہوئے تاہم عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی جس پر دونوں ملزمان نے کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کے بعد دوڑیں لگا دیں اور عدالت سے فرار ہو گئے ۔اس سے قبل دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو گئی تھی بعدازاں سٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں