36

نوازشریف کے بیانیے پر ن لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ،

نوازشریف کے بیانیے پر ن لیگ میں دو دھڑے بن گئے ہیں جن میں سے ایک مکمل حمایت ہے جبکہ ایک دھڑا مخالفت پر اتر آیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ کہاہے کہ خواجہ سعید رفیق ، خواجہ آصف ، رانا تنویر اور جاوید لطیف کھل کر نوازشریف کے بیانیے کی سپورٹ میں ہیں اور اس گروپ کا کہناہے کہ حکومت مخالف تحریک چلائی جائے جبکہ دوسرے گروپے کے مطابق ابھی انتظار کرنا چاہیے اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔نوازشریف کے بیانیے کی مخالف کرنے والے گروپ میں مشاہد اللہ خان ، برجیس طاہر ، ملک ریاض سمیت دیگر رہنما شامل ہیں جو کہ ابھی تحریک نہ چلانے اور صبر سے کام لینے پر زور دے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی آئندہ 24 گھنٹے میں نواز شریف سے ملاقات کا مکان ہے، جس میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے پالیسی واضح ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں