30

گوتم گمبھیر کمزور ذہنیت کا حامل ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن نے گوتم گمبھیر کو ذہنی طور پر انتہائی کمزور قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ میں نے جتنے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ہے ان میں سب سے زیادہ عدم تحفظ کا شکار اور کمزور ذہنیت کا حامل گوتم گمبھیر کو ہی پایا۔

انہوں نے لکھا کہ گوتم گمبھیر میں منفی پن بہت زیادہ تھا اور اگر وہ 150 رنز بنا لیتے تب بھی مایوسی کا شکار ہو جاتے کہ میں نے 200 رنز کیوں نہیں بنائے۔ میں نے اپنی زندگی میں گو تم سے زیادہ منفی سوچ کے حامل کسی شخص کیساتھ کام نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں