47

عثمان بزدارکا راولپنڈی کے مختلف علاقوں اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیااور شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے شہرکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بیوٹیفکیشن کے کام کا بھی معائنہ کیااورشہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کو شاباش دی اورشہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے سڑکوں کے اطراف پودے اور پھول لگانے کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں بغیر اطلاع دورہ پر نکلا ہوں اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اچھا کام کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی اسی طرح اچانک دورہ کر کے شہر وں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں