52

کس رہنماءکو بنائے جانے کا امکان ہے؟ خبر آ گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑے جانے کے بعد ان کی جگہ کسی اور کو قائد حزب اختلاف کیلئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے دستبرداری کے بعد ان کی جگہ کسی اور رہنماءکو اپوزیشن لیڈر بنانے پر مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ (ن) لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صحت کے باعث اپوزیشن لیڈر کا فعال کردار ادا نہیں کر سکتے جس کے باعث ان کی جگہ شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر مشاورت جاری ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مشاورت کے بعد اگر شہباز شریف کی جگہ کسی اور رہنماءکو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کر بھی لیا تو اس کی حتمی منظوری سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف ہی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں