102

”میڈیا پر چلنے والی باتوں میں مت آئیں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی

پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی سوانح حیات شائع ہونے پر میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد خود بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”الحمد اللہ! گیم چینجر پہلے سے ہی مقبول ہو رہی ہے۔ لیکن میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مل جائیں! اور میں نے وجاہت سعید خان کیساتھ مل کر جو لکھا ہے، اس کی حوصلہ افزائی کیلئے میری کتاب پڑھیں ( میں بھی اپنی پہلی کتاب کی پہلی کاپی کے انتظار میں ہوں)۔ کتاب میں اگر میں نے کسی کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے تو جہاں ضروری تھا، وہاں انہیں کریڈٹ بھی دیا ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں