53

وزیراعظم نے مہمند ڈیم ہائیڈور پاور پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ڈیم کی تعمیر سے یومیہ 800 اورسالانہ 2 ہزار 862 میگاواٹ بجلی پیداہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سوات پرمہمندڈیم کی تعمیرکاآج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا،وزیراعظم عمران خان نے مہمندڈیم ہائیڈور پاور پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی مدعو ہیں، چیئرمین واپڈا، خیبر پختونخوا کے حکام اور دیگر اعلیٰ افسر بھی شریک ہیں، ضلع مہمند میں اہم شخصیات کی آمد کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ڈیم سے یومیہ 800 اورسالانہ 2 ہزار 862 میگاواٹ بجلی پیداہوگی ،مہمندڈیم 3 ارب ڈالرکی لاگت سے پانچ سال کی مدت میں2024 میں مکمل ہونے کاامکان ہے،ڈیم میں 12 لاکھ 93 ہزارایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ آبی ذخیرے سے ابتدامیں 16 ہزار 737 ایکڑرقبہ سیراب کیاجاسکے گا ،مہمندڈیم کی تعمیرسے سیلاب کے نقصانات پرقابوپانے میں بھی مددملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں