54

شہبازشریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو تعینات کرنے کیلئے منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے تاہم اچانک انہوںنے رضا کارانہ طور پر چھو ڑ دیا ہے تاہم اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی جی این این کا کہناہے کہ شہبازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں ہوا جہاں انہوں نے رانا تنویر کر چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جسے پارلیمانی پارٹی نے منظور کر لیاہے ۔

اس سے قبل رانا تنویر پارلیمانی لیڈر تھے تاہم اب ان کی جگہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تو حکومت کی جانب سے انکا کر دیا گیا تاہم اس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کافی کشیدگی دیکھنے میں آئے تاہم آخر حکومت نے شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی منظوری دیدی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں