38

ورلڈکپ سے پہلے ہی پاکستان کو شاندار اعزاز مل گیا،

آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءشروع ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں لیکن اس سے قبل ہی پاکستان نے ایک شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے لیکن پاکستان نے سب سے زیادہ ’جوان‘ سکواڈ منتخب کیا ہے۔

ورلڈکپ کیلئے منتخب پاکستانی سکواڈ کی اوسط عمر 27.3 ہے جس کے بعد افغانستان کا نمبر آتا ہے جہاں کھلاڑیوں کی اوسط عمر 27.4 سال ہے اور اس طرح پاکستان نے ایک مرتبہ پھر زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا ہے۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوشگوار بات ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور آنے والے وقت میں بھی پاکستان کو بہترین نوجوان کھلاڑیوں کی خدمات میسر ہوں گی جو پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 1992ءمیں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہی شامل تھے جن میں انضمام الحق قابل ذکر ہیں اور انہوں نے متعدد میچوں میں انتہائی اہم مواقعوں پر بہترین اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں