56

آپ کوضمانت منسوخی کیلئے بڑی کاوش کرناپڑے گی،

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہبازشریف اورفواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی، شہبازشریف اور فوادحسن فوادکی طرف سے اشتراوصاف،اعظم تارڑعدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملزمان پرلگے الزامات چارٹ بناکرپیش کریں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں،عدالت کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے،ہم نے نیب کے وکیل اورتفتیشی افسرکوبھی سننا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ الزامات کا ایک چارٹ اورخلاصہ بناکردیں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ بتایاجائے الزامات کیاہیں اورکس کا کیا کردارتھا؟جس نے جودستاویزات جمع کرانی ہیں کرادیں۔

عدالت نے نیب کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوضمانت منسوخی کیلئے بڑی کاوش کرناپڑے گی،عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں