18

دہشتگردی کیخلاف لڑنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ عمران خان نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار افسوس بھی کیا جبکہ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں