37

نیب نے شہبازشریف کیخلاف اضافی دستاویزات کورٹ میں جمع کرادیں

قومی احتساب بیورو(نیب)نے آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کیخلاف اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرواد دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں شہبازشریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت کےخلاف نیب نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں،ذرائع کے مطابق اضافی دستاویزات میں شہبازشریف کے کئے گئے فیصلو ںکی تفصیلات شامل ہیں ،سکیم سے متعلق اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کئے گئے اضافی دستاویزات 2 البم پر مشتمل ہیں ،اضافی دستاویزات مین نیب کے تیارکردہ آشیانہ ریفرنس کی کاپی بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں