57

نوازشریف نے ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ضرور پڑھیں: کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے میں بم کی اطلاع،مشتبہ شخص گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں مزید توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،سابق وزیراعظم نے ضمانت میں مزید توسیع کیلئے درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواست پرفیصلہ ہونے تک ضمانت میں توسیع کی جائے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی توناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 6 ہفتے کے بعدضمانت ختم ہوجائے گی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 ہفتے کی مدت 7مئی کوختم ہورہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں