74

قومی ویمن ٹیم کی بھی ’سنی‘ گئی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے اب تک کئی فتوحات حاصل کیں اور ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں اس طرح سے سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تھیں جس کی وہ حقدار تھیں مگر نئی انتظامیہ کے آتے ہی اس معاملے میں بھی بہتری آ گئی ہے۔

قومی ویمن کرکٹرز کو بھی ان کی سخت محنت کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے جس کا ثبوت اس وقت ملا جب وہ جنوبی افریقہ روانہ ہونے کیلئے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں اور یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کے سفر کیلئے ’فرسٹ کلاس‘ کا انتظامہ کیا گیا تھا۔

قومی ویمن کرکٹرز کی فرسٹ کلاس میں بیٹھے تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب شیئر کی گئی ہیں اور صارفین پی سی بی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جنہوں نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی وہ توجہ دی ہے جس کی وہ حقدار ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسی مزید روایات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ موجودہ کرکٹرز کیساتھ ساتھ نوجوان خواتین کرکٹرز کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں