40

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا سے تفتیش میں اہم انکشافات

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا سے تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا سے تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے ہیں ،ملزم سے دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ سندھ ریونیوافسروں کی مدد سے ابن قاسم میں قیمتی اراضی الاٹ کروائی،گلیکسی کنسٹرکشن کے ذریعے 2769سکوائر فٹ زمین غیرقانونی الاٹ کروائی، اراضی 27 جولائی 2008 کوالاٹ کروائی گئی،تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کے ڈی اے افسروں نے بھی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ساتھ دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا نے انکشاف کیا ہے کہ ستمبر 2008 کو باغ ابن قاسم میں اراضی الاٹ کروائی،باغ ابن قاسم میں پلاٹ نمبر 5 اور 6 کا ایریا بھی بڑھایا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کاایریا9436 سے 17336 اسکوائرفٹ کرایاگیا،تفتیش میں کہاگیا ہے کہ نیب کو جمع کرایا جانے والا جواب بھی غیر تسلی بخش تھا،ڈاکٹر ڈنشا گلیکسی کنسڑکشن کمپنی میں شیئرہولڈرہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ڈنشا سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کے صدر انور مجید کے قریبی ساتھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں