28

وزیرپٹرولیم سے ایگزون موبل کمپنی کے وفد کی ملاقات

وزیرپٹرولیم سے سمندرمیں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کے وفدنے ملاقات کی،ایگزون موبل کمپنی نے ایل این جی سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پٹرولیم عمر ایوب سے سمندر میں تیل و گیس تلاش کرنے والی ایگزون موبل کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں کمپنی نے ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ایگزون موبل کمپنی کے وفد نے کہا کہ سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش کیلئے دوست پالیسی بنائی جائے،اس پر عمر ایوب نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کوسہولتیں فراہم کریں گے،ایکسپلوریشن کے بعدروزگارکے مواقع میسرہوں گے۔معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ سمندرمیں کیکڑاون سے کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں