69

مقتول خلیل کے بھائی نے جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی نے جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ، درخواست میں وفاق،وزارت داخلہ،وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کرنےوالے جے آئی ٹی نے کیس کی شکل ہی بدل دی،واقعہ کی تحقیقات حقائق کومدنظررکھ کرنہیں کی گئیں،درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت انصاف کےلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے خلیل اور اس کی فیملی کو قتل کردیا تھا ۔مقتول کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں