48

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے ملزم کو 13 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے کیس پر سماعت کی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

دوران سماعت احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ کیا علیم خان کےخلاف ریفرنس دائر ہوگیا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ علیم خان کےخلاف تفتیش ابھی جاری ہے،جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ رپورٹ تیار ہوئی یا نہیں ؟،اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رپورٹ تیار نہیں ہوئی جیسے ہی تیار ہوئی پیش کر دی جائے گی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا ، آئندہ سماعت پرتفتیش کی مکمل پورٹ پیش کی جائے ۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے ملزم کو 13 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں