42

چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ن کو زور دار جھٹکا دے دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ن لیگ کے تین ارکان کی رکنیت بحال کرنے سے انکار کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی جو سپیکر پرویز الہیٰ نے مسترد کردی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر کے اقدام کو جائزقرار دے دیا اور کہا کہ کسی صورت بھی نظرثانی نہیں ہوسکتی، ن لیگ کے ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری،اشرف رسول اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل ہی رہے گی۔

خیال رہے کہ 26اپریل کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے ہنگامہ آرائی کرنے پر مسلم لیگ ن کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، اشرف رسول اورعبدالروف کی رکنیت ایوان میں ہنگامہ آرائی پر معطل کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں