110

سندھ پولیس کے نوجوان پولیس افسر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا

پاکستان میں کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک ڈھابے پر چائے بیچنے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا سٹار بن گیا اور کئی پراجیکٹس میں کام کرنے کی بھی پیشکشیں آناشروع ہوگئیں ، اب سندھ پولیس کے ایک نوجوان افسر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا اور کئی لڑکیاں اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکیں۔

نیوزویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق آج کل پاکستان کے سوشل میڈیا پر سعد کورائی بلوچ کی تصاویر وائرل ہیں جو سندھ پولیس کے اینٹی اینکروچمنٹ سیل کا حصہ ہیں ، کئی لڑکیوں کے نزدیک وہ ایک شہزادہ ہے اور کئی لڑکیوں نے تبصروں کے اپنے اپنے گھوڑے دوڑاناشروع کردیئے ۔

ان کی کچھ تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین کے شرارتی تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، سعدکورائی بلوچ بھی خوبصورت ہیں اور کئی صارفین نے ان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ” وہ ترک نسل کی طرح دکھتے ہیں، میں نے اس سے پہلے ایسا ہینڈسم پاکستانی افسر نہیں دیکھا، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کی حفاظت کریں، آمین“۔

ایک اور صارف ان پر فدا ہوگئی ،ان تصاویر کے علاوہ مزید کچھ دیکھنے کو بھی ترسنے لگیں اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، انہوں نے لکھا کہ” مہربانی کرکے اپنے آپ کو مزید دکھائیں“۔

پورٹ کے مطابق سعد کورائی نے بتایاکہ ’میں کام کے دوران لوگوں کے تبصرے پڑھ رہا ہوں اور میرے لیے ہنسی روکنا مشکل ہے، ان تبصروں نے میرا دن یادگار بنادیا اور یہ واقعی عجیب و مضحکہ خیز ہیں‘۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس سے پہلے ایک اور شخص ریحان منیر بھی تھا جس پر خواتین پاگل ہوگئیں، اس سے یہ بھی اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان میں حسن کی کوئی کمی نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں