54

جیلوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جیلوں کی حالت زار سے متعلق وفاقی محتسب کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ سندھ کی جیلوں میں نگراں کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں جو کہ جیلوں کے دورے کر کے مشکلات کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پنجاب مٰں خواتین اور نابالغوں کیلئے علیحدہ عدالتیں قائم ہو رہی ہیں جبکہ پنجاب میں نابالغوں کی جیلوں کو سکول کا درجہ دیدیا گیاہے ۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خیبر پختون خواہ میں بھی ضلعی نگراں کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں، بلوچستان میں ریٹائرڈ پروفیسرز پر مشتمل نگراں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام صوبوں کی نگراں کمیٹیاں جیلوں کے اچانک دورے کریں گی جبکہ جیلوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے پیرول پر رہائی کے انتظام بھی کیے جارہے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پورے ملک میں ضلعی ہیڈکواٹرز میں جیلیں بنائی جاریہ ہیں ، نادرا کی مدد سے قیدیوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں