55

حسن علی پہلے وارم اپ میچ میں کیچ پکڑتے ہوئے کیا کر بیٹھے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے پہلے وارم اپ میچ میں کینٹ کی ٹیم کو 100 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر دورے کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے جس کے جواب میں کینٹ کی ٹیم محض 258 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عماد وسیم نے 78 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 76 اور حارث سہیل نے 75 رنز بنائے۔

باﺅلرز میں یاسر شاہ سب سے زیادہ 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تاہم 90 رنز دے کر وہ سب سے مہنگے باﺅلر بھی رہے۔ فخر زمان، فہیم اشرف اور حسن علی نے 2,2 جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی مگر حسن علی کی میچ کے دوران اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑنے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس پر کئی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔

حسن علی نے 89 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ایلکس بلیک کو گیند کروائی جو بلے کا اوپری کنارہ چھو کر ہوا میں بلند ہو گئی اور کیچ پکڑنے کیلئے حسن علی پوزیشن میں آ گئے، انہوں نے کیچ پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے گیند زمین پر نظر آیا جبکہ حسن علی جشن منانے کا منفراد انداز اپناتے دکھائی دئیے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کیچ پکڑا نہیں بلکہ ڈراپ ہو گیا مگر انہوں نے اسے ’کور‘ کرنے کیلئے فوراً جشن منانے کا اندازہ اپنایا، کریز پر موجود دوسرے بلے باز نے بھی امپائر کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ کیچ ڈراپ ہوا ہے مگر بلے باز کو آﺅٹ دیدیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کسی کا ماننا ہے کہ کیچ ڈراپ ہوا تو کسی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کیچ پکڑ لیا مگر جوش میں اتنی پھرتی دکھائی کہ کیچ ڈراپ ہوتا محسوس ہوتا ہے، اب حقیقت کیا ہے یہ تو حسن علی ہی بتا سکتے ہیں مگر ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے۔،

اپنا تبصرہ بھیجیں